حجاب کپڑے کا ٹکرا نہیں، حکم خداوندی ہے، بشری صادقہ

Hijab

Hijab

فیصل آباد (جیوڈیسک) اسلامی تشخص کو بچانے کیلئے اسوہ رسول ﷺ کی پیروی کی جائے ‘ کانفرنس سے خطاب جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی صوبائی نائب ناظمہ بشری صادقہ نے کہا ہے کہ حجاب مسلم عورت کی پہچان ہے، یہ محض ایک کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ حکم خداوندی اور مسلم خاتون کی عزت اور وقار کی علامت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم حجاب کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ہمارے خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلا ہواہے صرف اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنے گھروں اور ملک کے اسلامی تشخص کو بچا سکتے ہیں۔ تقریب سے محترمہ میمونہ، فاخرہ اکرام اور عطیہ صابر نے بھی خطاب کیا۔