خانقاہ قادریہ بھر چونڈی شریف کی عظیم الشان عزت رسول کانفرنس میں مشائخ عظام کے خطابات

لاہور : ملک میں مغربی این جی اوز کے گماشتوں نے اگر 295C کو چھیڑنے کی کوشش کی تو حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگے گا، ملک بھر کے مشائخ عظام تحریک پاکستان کی یاد تازہ کر دیں گے ،گزشتہ روزخانقاہ عالیہ قادریہ بھر چونڈی شریف کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ عظیم الشان”عزت رسول کانفرنس” میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں ملک کی 50بڑی گدیوں کے سجادہ نشینوںاور 200 دینی مدارس کے سر براہان سمیت الشاہ محمد اویس نورانی ، پیر سید محمدعرفان شاہ مشہدی موسوی ، پیر اعجاز ہاشمی ، جسٹس نذیر احمد غازی ، پروفیسر ڈاکٹر اسحاق قریشی ،قاری محمد زوار بہادر ،علامہ نعمان قادر مصطفائی ،سید احسان گیلانی، ڈاکٹر سید قمر علی زیدی ، مفتی محمد خان قادری ، پیر جلیل احمد شرقپوری ، صاحبزادہ عبد المالک قادری ، علامہ قاضی عبد الغفار قادری ،پیر صوفی حکیم اعجازاحمد ، پیر توصیف النبی ، علامہ نصیراحمد نورانی ، قاری غلام مصطفیٰ رضا ء القادری، علامہ قاری غلام رسول قصوری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ بھر چونڈی شریف اور مرکزی امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان پیر عبد الخالق القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سرکاری تصوف قطعاََ قبول نہیں ہے۔

ہم 13 کروڑی سجادہ نشین نہیں ہیں ہمارے اکابرین نے ہمیشہ حقیقی تصوف کو اُجاگر کیاہے اور ہم آج بھی اسی نقش پر کام کر رہے ہیں ،6دسمبر کو مینار پاکستان پر اُمت مسلمہ کو ایک متفقہ لائحہ عمل دیں گے ،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل الشاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ اس خانقاہ کے ایک بڑے سجادہ نشین حضرت حافظ عبد الرحمن نے تحریک ترکِ موالات ، تحریک ِخلافت اور تحریکِ پاکستان میں نہایت مثبت اور قابل رشک کردار ادا کیا صوبہ سندھ کو بمبئی سے علیحدہ کروانے میں پیرحافظ عبد الرحمن بھر چونڈوی کا کردار نہایت اہم تھااور دو قومی نظریے کو پوری قوت سے سیاسی نظام کا راہنما نظریہ بنا نے میں حافظ صاحب نے اپنے شب و روز صرف کر دیے تھے،حکمران 295Cکو مت چھیڑیں ورنہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سیدمحمد عرفان شاہ مشہدی موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عزت ِرسول ۖ اور آدابِ رسول ۖ کا جذبہ سرد پڑ چکا ہے آج دشمنانِ اسلام ، ناموسِ رسالت پر گستاخانہ تعدی کرتے ہیں تو شاذو نادر کوئی اِکا دُکا عاشق رسول ہی باز پرس کے لیے جان ہتھیلی پہ لے کے نکلے تو نکلے وگرنہ کافہء اُمت پر عافیت پسندی کی وہ غنودگی طاری ہے کہ اس خارِ زار میں قدم رکھنے کی جُرات ہی نہیں رہی ادب رسالت ۖ ہی مسلمانوں کی روح تھی اسی روح کے بل بوتے پر ترقی کے میدان میں وہ تابِ دوش اور زورِ پرواز رکھتے تھے اب وہی روح ناپید ہو چکی ہے اسی لیے ان کی حیثیت ایک جسم ِ بے جان اور لاشِ میت کی سی ہے، مفتی محمد خان قادری نے کہا کہ بر صغیر پاک وہند میں صوفیاء کی خدمات قابل تحسین ہیں اور یہی وہ خدا مست درویش تھے جنہوں نے اسلام کی آبیاری کی اوراپنے کردار سے اسلام کی شمع روشن کی۔

پیر آف بھر چونڈی شریف نے تحریک پاکستان میں قابل قدر کاوشیں سر انجام دیں آج کچھ گماشتے اسلام کے تشخص کو بدنام کر رہے ہیں اور اپنی من پسند تشریحات کر رہے ہیں ایسے عناصر کامحاسبہ بہت ضروری ہے اورجینوئن اہل تصوف ہی اس سلسلے میں مثبت اوراہم کرداراداکر سکتے ہیں جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ بھر چونڈی شریف کے تازہ ماحول میں آج بھی شریعت کی پاسداری اور علم کی آبیاری کا ذوق توانا نظر آتا ہے ،مرکز تحقیق کے صدرپروفیسرڈاکٹر اسحاق قریشی نے کہا کہ بے شمار حادثات کے با وجود اسلام روز بروز پھیلتا جا رہا ہے اسلام کے پھیلائو کو ایک خول میں بند کر نے کے لیے یورپ اپنے تمام تر ذرائع اورجدید ٹیکنالوجی استعمال کر چکا ہے اور روز بروز نئے نئے اسلام دشمن بھیانک منصوبے گھڑنے کی کوششوں میں مصروف ِ عمل ہے ،آج اقوام ِ متحدہ ، جی ایٹ ، امریکہ اور یورپ کے بڑے بڑے سُورما سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ اسلام کی بڑھتی ہوئی شدت اور روشن کی گئی شمع کو کیسے گل کیاجائے ؟یورپ اپنی ساری میکنائز مشینری استعمال کرنے کے باوجود ٹوٹی چٹائیوں پر بیٹھ کر اسلام کانورتقسیم کرنے والوں کوزیر نہیں کر سکا،، پروفیسرڈاکٹر سید قمر علی زیدی نے کہا کہ اولیاء اللہ بالخصوص حافظ الملت کی سیرت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہی وہ ولایت کے چمکتے دمکتے ستارے ہیں۔

جنہوں نے گمراہ اُمت کو راہ دکھائی اور آج پورے برِ صغیر میں جو قال اللہ و قال الرسول ۖ کی صدا سنائی دے رہی ہے یہ اِنہی پاکانِ اُمت کی شب و روز محنتوں اور ریاضتوں کا نتیجہ ہے موجودہ سجادہ نشین پیرعبد الخالق قادری اپنے اسلاف کی میراث احسن انداز سے تقسیم کر رہے ہیں اور خانقاہ کے ساتھ عظیم الشان درس گاہ قائم کر کے انہوں نے عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے ، جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری محمدزوار بہادر نے کہا کہ حضرت حافظ الملت نے سندھ کے لوگوں کے لیے ہی نہیں بلکہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے کام کیا اور آپ کی سوچ اور مشن کو حضرت پیر حافظ عبد الرحمن نے آگے بڑھایا، آخر میں سجادہ نشین پیر میاں عبد الخالق القادری نے ملک و ملت کی کامیابی کے لیے خصوصی دُعا فرمائی۔

میڈیا سیل ، خانقاہ قادریہ بھر چونڈی شریف
لاہور رابطہ کے لیے : نعمان قادر مصطفائی ،03314403420،سید احسان احمد گیلانی ،03004265964

Conferences

Conferences