لاہور: تاریخ ساز کل پاکستان لبیک یارسول اللہ کانفرنسۖ کی تیاریاں عروج پر ہیں، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کشمیر اور چاروں صوبوں سے لاکھوں عاشقانِ رسول قافلہ در قافلہ مینار پاکستان لاہور کی جانب رواں دواں ہورہے ہیں۔ یکم اکتوبر کو بعد نماز مغرب شروع ہونیوالی کانفرنس میں مسلم حکمرانوں، امت مسلمہ ،حکام و اسلامیان پاکستان کیلئے شاندار تجاویز اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار مینار پاکستان گرائونڈ لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی قائدین پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، مختار اشرف رضوی، مفتی غفران محمود سیالوی، مولانا فاروق الحسن، پیر ظہیر الحسن شاہ، ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قائدین نے مزید کہا کہ سنی پاکستان کی غالب اکثریت ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ غالب اکثریت کے جذبات کو شدید مجروح کیا جارہا ہے اور خصوصا میڈیا اس غالب اکثریت کی نمائندہ اور پرامن جماعت ”تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ” کے بڑے بڑے اور اہم ترین پروگرامز کو کوریج نہیں دے رہا۔ جبکہ جو لوگ اسلام اور مسلمانوں کیلئے کوئی واضح ایجنڈا نہیں رکھتے انہیں اور غیرمناسب اور غیر ضروری چیزوں کو میڈیا پر بے پناہ کوریج دی جاتی ہے لیکن نظریہ پاکستان، ناموس رسالتۖ اور عوام کی دینی ودنیاوی خیرخواہی کی علمبردار جماعت ”تحریک لبیک یارسول اللہ” کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ لہذا میڈیا ملک کی %80 آبادی پر مشتمل سنی حلقوں کی شکایات کا ازالہ کرے اور یکم اکتوبر کو ہونیوالی ” کل پاکستان لبیک یارسول اللہ کانفرنس ”کو شایان شان کوریج دے۔
قائدین نے کہا کہ کل پاکستان لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے ایجنڈے میں تحفظ ناموس رسالت، پاکستان میں دوقومی نظریہ، نظام مصطفی ۖ کا نفاذ ،پاکستان کی سلامتی واستحکام، آزادی کشمیر اور اس کیلئے پاک افواج کی مکمل حمایت اور لاکھوں رضا کاروں کی خدمات پیش کرنے کے اہم موضوعات شامل ہیں۔
قائدین نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ 30مارچ 2016ء کو اسلام آباد اور 19جولائی 2016ء کو لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہ سے کیے گئے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کیا جائے۔
پیر اعجاز احمد اشرفی، ناظم نشرواشاعت تحریک لبیک یا رسول اللہ، 0300-9452052