نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اعتماد کی بحالی کے لیے مسلمانوں سے معافی مانگتے ہیں۔
بھارت میں عام انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم عروج پر ہے، ایسے میں بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں سے اعتماد کی بحالی کے لئے پارٹی کی جانب سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔
راج ناتھ کا کہنا تھا کہ کبھی بھی دانستہ یا نادانستہ طور پر کوئی تکلیف ہوئی ہو تو وہ مسلمانوں سے سرجھکا کر معافی چاہتے ہیں۔