سکھر (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ خورشید شاہ قومی اسمبلی میں بدستور اپوزیشن لیڈر رہیں گے، اس فیصلے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ خود پر اعتماد کرنے پر پارٹی چیئرمین کے شکرگزر ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ البتہ بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں آمد کے بعد انہی کو اپوزیشن لیڈر دیکھنا چاہتا ہوں۔
سید خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کارکن کی حیثیت سے پارٹی چیئرمین کے ساتھ چلوں گا۔