واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ خفیہ معلومات منظر عام پر لانے ولا ایڈورڈ سنوڈن معافی کاحق دار نہیں ہے، اسے امریکا واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہئے۔
امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سنوڈن نے ملکی سلامتی کو داو پر لگایا ہے۔
انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران اٹیم بم بنائے اور اس کے لئے ایران پر دبا کو یقینی بنایا جائے گا۔
رائس کا کہنا تھا کہ امریکا اور اتحادی ممالک کے پاس ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا راستہ موجود ہے اور ایک بار پابندیاں ہٹا کر دوبارہ عائد کرنا مشکل نہیں ہے۔