ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا جبکہ خصوصی عدالت نے ایمرجنسی کے نفاذ میں مشرف کے ساتھ شریک افراد کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر اعتراض کیا۔

عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی سماعت ستائیس جون تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب خصوصی عدالت غداری کیس میں ایمرجنسی نفاذ کے اقدام میں شریک ارکان پارلیمنٹ، جرنیلوں اور دیگر عہدیداروں کے نام شامل کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ شام چار بجے سنائے گی۔