اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل میں تاخیر سے خطے میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔
سلامتی کونسل میں مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا حل اور سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سیکیورٹی کونسل میں پائیدار امن کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
امن برقرار رکھنے کیلئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے، دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہو گا، رکن ممالک قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان سفارتکار ی کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔