مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محاذ آرائی نے ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، آزادی و انقلاب مارچ میں ناکامی کا شکار سیاستدان فوج کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں فوج کو بد نام کرنے کی بجائے آپریشن غرب غضب مصروف جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے ایجنڈے ترک کردینا چاہئے، یہی کروڑوں پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔
ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوج اور پارلیمنٹ میں مکمل ہم آہنگی ملک میں نیک شگون ہے۔ تمام پارلیمانی جماعتیں ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہیں۔ جو کسی بھی غیر جمہوری و غیر آئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
عمران خان اور طاہر القادری بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہوں گئے،20کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ آرمی چیف کی مداخلت سے سیاسی بحران جلد حل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہاررائے کے نا م پر فحاشی ،عریانی اوراوربے حیائی کوفروغ دینے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے۔
نام نہاد آزادی کے نا م پر قوم کی بیٹیوں کو نچوانے والے پاکستان کے اسلامی تشخص کومٹانا چاہتے ہیں۔ انقلاب اور آزادی مارچ کے ذریعے دھرناسیاست کو پروان چڑھا کرعالمی سطح پر پاکستان کے امیج کوتباہ کر نے کے سازششیں کی جا رہی ہیں۔