محاذ آرائی اور دھرنوں کی سیاست ملک و ملت کے استحکام کے منافی ہے

Gujarat

Gujarat

گجرات : گجرات کی عوام سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ محاذ آرائی اور دھرنوں کی سیاست ملک و ملت کے استحکام کے منافی ہے’ اس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو گا’ غربت بڑھے گی اور جمہوری اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

پی ٹی آئی کے دھرنوں ‘ ہڑتالوں ‘ اور جلسے ‘ جلوسوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے گجرات کی عوامی ‘ سماجی شخصیات چوہدری افتخار احمد وڑائچ ‘ سہیل بٹ نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت کا مقصد ملک کو جام کرنا نہیں اور نہ ہی آئے روز دھرنے ہڑتالیں اور جلسے جلوس منعقد کر کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنا ہے ‘ بلکہ جمہوریت کا حسن معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا اور عوامی رائے کا احترام کرنا ہے۔