ملک میں انتشار اور افراتفری کی جڑ پرویز مشرف ہیں، پروفیسر ابراہیم

Professor Ibrahim

Professor Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی خیبرپختون خوا کے امیر پر وفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ عمران خان کا نواز شریف حکومت کے خاتمے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، عمران اور طاہر القادری کا ایجنڈا الگ الگ ہے لیکن کوئی قوت انہیں آپس میں ملا رہی ہے۔

پروفیسرابراہیم سوات میں متاثرین وزیرستان میں امدادی رقوم کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انتشار اور افراتفری کی جڑ پرویز مشرف ہیں۔ اگر حکومت نے پرویز مشرف کو جانے دیا تو ان کے ہاتھ نواز شریف کے گریبان پر ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں اس لیے جماعت اسلامی ان کا ساتھ نہیں دے رہی۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری انقلاب اور عمران خان دھاندلی کی بات کرتے ہیں۔ پھر دونوں کیسے ساتھ چل سکتے ہیں۔