برسلز (جیوڈیسک) یورپی پارلیمان کے سپیکر نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر ڈینس میک گیوی کی طرف سے خواتین کے لیے کی جانے والی جنگ کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں یورپی یونین کی پارلیمان نے سال رواں کے لیے انسانی حقوق کا سخاروف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کہا کہ ڈاکٹر میک گیوی نے تنازعات کے دوران جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ہزاروں خواتین کے علاج اور ان کی بحالی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور یورپی پارلیمان اس امر کا اعتراف کرتی ہے۔ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر میک گیوی نومبر میں منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب میں یہ انعام وصول کریں گے۔