کنشاسا (جیوڈیسک) افریقی ملک کانگو میں پولیس پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے دوران 51 ملزمان کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے ، دارالحکومت کنشاسا میں کیا گیا۔
آپریشن گذشتہ سال نومبر سے اس سال فروری تک جاری رہا،جس کے دوران پولیس نے مختلف گینگز کے خلاف کارروائیاں کیں ، اس آپریشن میں شامل ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے آپریشن میں 51 ملزمان کو ماورائے عدالت قتل کیا ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے بھی کانگو پولیس کو اس اقدام پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔