اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کے خدشات پیدا ہونے لگے۔ منڈیوں میں ضرور جائیں بکرے اور بیل بھی خریدیں لیکن احتیاط کے ساتھ جانوروں کو ہاتھ لگائیں نہ چومیں۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جانور گھر میں لانے کے بعد بھی ان سے فاصلہ رکھنا ہی بہتر ہے۔ کانگو وائرس سے متاثرہ جانور کو چھونے سے یہ وائرس انسان میں منتقل ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
کانگو وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے جہاں منڈیوں میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کی ضروت ہے وہیں خریداروں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔
ادھر پنجاب کی مویشی منڈیوں میں بھی خطرناک کانگو وائرس کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا۔