نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا نام پاناما لیکس میں آنے پر انہیں برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ دنوں پاناما پیپرز منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سیاسی بھونچال آیا اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی اس کی زد میں آ گئے۔
کانگریس پاناما لیکس میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کا نام آنے پر شدید مشتعل ہے جس پر انہوں نے امیتابھ بچن کو مہارشٹرا حکومت کے پروجیکٹ ماہا ٹائیگر کے برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔