کانگریس کمیٹی کی پاکستانی امداد میں کٹوتی کی منظوری

American

American

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس کی ایک اہم کمیٹی نے ایک قانون کو منظور کیا ہے جس میں پاکستان کی امداد میں سے ایک چھوٹی رقم کی کٹوتی کرکے اسے یوکرین کو دے دیا گیا۔ ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کیکیری لوگر برمن سالانہ فنڈ میں دس ملین ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکہ قبائلی علاقوں کے عوام تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پاکستان کے لیے امداد میں کی گئی کٹوتی کو فی الحال یوکرین، بلقان، روسی اور ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لبرٹی اور وائس آف امریکہ کے پشتو زبان نشر ہونے والے پروگراموں کے اخراجات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ایچ آر 4278 نامی اس قانون کو خارجہ امور سے متعلق ایوان میں دونوں جماعتوں کی حمایت حاصل تھی جس کو گزشتہ ہفتے کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔

کیری لوگر برمن بل سے جاری ہونے والا فنڈ پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اضافے کے ایکٹ 2009 کے طور پر جانا جاتا ہے۔کانگریس مین ایلن گریسن کا کہنا تھا کہ ‘ ایچ آر 4278 بل میں ہم اصل میں پاکستانی امداد کے بجٹ کو یوکرین کے نجٹ میں شامل کررہے ہیں’۔ یہ بل اب مزید پیش رفت کے لیے ایوانِ نمائندگان کوبھیج دیا گیا ہے۔