کانگریس کو بھارتی سیاسی تاریخ میں بدترین شکست

Congress

Congress

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی لوک سبھاکے انتخابات میں عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ کانگریس کو بھارتی سیاسی تاریخ میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔ بھارتی پارلے منٹ کے ایوان زیریں لوک سبھاکے انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بڑے مارجن سے کامیابی کے قریب ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ہر طرف بی جے پی چھائی ہوئی ہے۔وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی دونوں حلقوں سے جیت چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ 21 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ پہلی بار بی جے پی کو ریاست گجرات سے تمام نشستوں پر کامیابی ہوئی ہے۔

جبکہ ریاست راجستھان میں بھی تمام نشستیں بی جے پی اپنے نام کرچکی ہے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے نریندرمودی کو فون کرکے بی جے پی کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ مختصر بیان میں نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی بھارت کی جیت ہیاور اچھے دن آنے والے ہیں۔