کنیٹی کٹ (جیوڈیسک) امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں مسافر جہاز کے واش روم سے مشتبہ مواد برآمد ہونے پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ جہاز کے بریڈلے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے پیش آیا جب عملے کے ایک فرد نے واش روم میں مشتبہ مواد کی نشاندہی کی۔
لینڈنگ کے فوری بعد مسافروں کو اتار کر جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی۔ جہاز میں ایک سو پینتیس مسافر سوار تھے۔ حکام نے مشتبہ مواد کو ٹیسٹ کے لیے بھیجوا کر معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔