ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ چناق قلعے ایک داستانِ شجاعت و عظمت ہے۔ اس داستانِ شجاعت کو ہمارے جرّی اجداد نے اناطولیہ میں ترکوں کے وجود اور ان کی مقدس اقدار پر نظریں گاڑنے والوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر رقم کیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے فتح چناق قلعے کی 106 ویں سالانہ یاد کے مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ فتح چناق قلعے ترک ملت کی دشمن کے خلاف لکھی ہوئی داستان شجاعت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک پر کھیلے جانے والے کھیلوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم پوری ہمت اور کوشش سے اپنی ملت کی بقا کا دفاع کریں گے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترک ملت نے جیسے ماضی میں مشکل ترین وقت میں بھی دشمنوں کو مغلوب کر لیا تھا اسی طرح آج بھی اپنے اتحاد و اتفاق کے دفاع کے لئےپورے عزم و ہمت کے ساتھ جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہے۔