وفاق میں 18 رکنی کابینہ بنائے جانے کا امکان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: (جیوڈیسک) نئی حکومت کی جانب سے اٹھارہ رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کا محکمہ میاں نواز شریف اپنے پاس رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، عبدالقادر بلوچ اور زاہد حامد کے نام شامل ہیں جبکہ دو وفاقی وزرا سندھ سے لیئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کل رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزرا کے ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔