اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سیاستدانوں کو کوئی استثنا نہیں، این ٹی این نمبر لینا چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا کر سکتے ہوں، ان کو این ٹی این نمبر لینا چاہیے، اراکان اسمبلی کو بھی این ٹی این نمبر لینا چاہیے، سب کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے اور اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایف بی آر کو عملدرآمد کرانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو قوانین کے مطابق نیشنل ٹیکس نمبر ضرور حاصل کرنا چاہیے، کسی کو بھی منتخب رکن ہونے کی وجہ سے کوئی استثنا حاصل نہیں۔