تحریک تحفظ پاکستان ضمنی الیکشن میں کسی پارٹی ست اتحاد نہیں کرے گی: چوہدری خورشید الزماں

Khurshid Zaman Chaudhry

Khurshid Zaman Chaudhry

بوچھال کلاں: تحریک ٹحفظ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور سابق پارلیمانی سکرٹری چوہدری خورشید الزماں نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ پاکستان ضمنی الیکشن میں کسی پارٹی ست اتحاد نہیں کرے گی بلکہ صرف اپنے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن میں حصہ لے گیا سلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی چوہدری خورشیدالزمان نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے کر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے اپنے ورکرز کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اس اجلاس میں جلع چکوال سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک جہانگیر دھرکنہ کی قیدت میں حاجی مشتاق چوآ سید نشاہ حاجی ملک رشید گولڑہ دھرکنہ معروف نعت خوان قاضی فرخ رفیق اور علاقہ ونہار کے سنئر صحافی ریاض احمد ملک نے خصوصی شرکت کی۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خورشیدالزمان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی قیادت میں پاکستان میں سبز انقلاب لائیں گے جس میں عوام میں پھیلی ہوئی مایوسیاں ختم ہوں گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اس موقع پرتحریک تحفظ پاکستان کے وائس چہرمین کمونڈور محمد عمر حیات وائس پریزیڈنٹبشیر احمد شاہجائنٹ سیکرٹری عید بادشاہ جائنٹ سیکرٹری حاجی سلیم اور فنانس سیکرٹری مقصود علی بھی موجود تھے۔