تحریک تحفظ پاکستان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے سو دن پورے ہونے پرمہنگائی کے طوفان پر وائٹ پیپر جاری کردیا
Posted on September 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے سو دن پورے ہونے پر مہنگائی کے طوفان پر وائٹ پیپر جاری کر دیا مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا بریفنگ کے دروان بتایا کہ حکومت کے پہلے سو دنوں میں قیمتوں کو پرلگ گئے اور غربت کی شرع میں 55 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک جاپہنچی جبکہ موجودہ حکومت کے پہلے سو دنوں میں ہی پیٹرول 98 روپے سے بڑھ کر 112روپے تک جا پہنچا۔
سی این جی 73 روپے سے 84 روپے، ڈالر 98روپے سے 105روپے، بجلی 5 روپے یونٹ سے لیکر 12روپے فی یونٹ ،ٹی وی فیس 35روپے سے 60روپے ،موبائل ریچارج پر ٹیکس 17 فیصد سے 25 فیصد کر دیا گیا جبکہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء میں اضافہ ہوگیا جبکہ ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے زیادہ تر ملکی انڈسٹری بند ہونے سے بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا اور ملک میں تقریبا 65فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہے ایک طرف پاکستان کی غریب عوام مہنگائی، بے روزگاری ،غربت ،جہالت کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہے تو دوسری طرف حکومت نے ایم این اے اورایم پی اے کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
موجودہ بجٹ میں حکومت نے غریب ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10فیصد تک اضافہ کیا تھاآخر میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل مہنگائی، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔