لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں وزارت عظمی کا تاج کس کے سر سجے گا؟۔ صورتحال واضح ہو گئی۔
کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ سے وزیر توانائی کی دستبرداری کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے اکلوتی امیدوار رہ گئیں۔ حکمران جماعت کی سربراہی کے انتخابات ستمبر میں شیڈول تھے۔
تاہم تھریسامے کے مد مقابل امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ جلد ہی حکمران جماعت کی سربراہی سنبھال لیں گی اور ڈیوڈ کیمرون کے بعد وزارت عظمی کی ذمہ داری بھی وہی سنبھال لیں گی۔ چھ سال تک برطانیہ کی وزیر داخلہ رہنے والی تھریسامے وزیر اعظم بن گئیں تو مارگریٹ تھیچر کے بعد اس عہدے پر پہنچنے والی دوسری برطانوی خاتون ہونگی۔