سازشیں، الزام اور فیصلے نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے: سعد رفیق

Khawaja Saad Rafique

Khawaja Saad Rafique

سرگودھا (جیوڈیسک) عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق بولے، ملک کا عوامی وزیر اعظم نواز شریف ہے۔

عوام ووٹ دیکر وزیر اعظم بناتے ہیں مگر باہر نکال دیا جاتا ہے، سازشیں، الزام اور فیصلے نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ عوام کے ووٹ کی توہین برداشت نہیں کی جا سکتی، پہلی بار بھی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی تھی۔

عوام نے پھر ووٹ دیئے، دوسری بار بھی مدت پوری نہ کرنے دی گئی، نواز شریف کو عوام نے تیسری بار منتخب کیا مگر پھر نکال دیا گیا ہے۔