کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت الیکشن سے دور کیا جا رہا ہے۔ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ریاست اور اس کے ادارے کراچی میں ناکام ہو چکے ہیں۔
کراچی کی صورتحال دانستہ خراب کی جا رہی ہے۔ گذشتہ بہتر گھنٹوں میں متحدہ کے دس کارکنوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امیدواروں کو سیکورٹی مہیا نہیں کی جا سکی۔
نگران وزیراعظم اور وزیر داخلہ اس صورتحال کا تدارک کریں۔ واسع جلیل کا کہنا تھاکہ پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے میں نارمل مہم نہیں چل رہی تاہم متحدہ اس صورتحال پر انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔