متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سازشی ٹولہ گھناونی سازشوں میں مصروف ہے، ملک کودرپیش بحرانوں کے پیش نظر قوم کو اختلافات بالائے طاق رکھنا ہوں گے۔
لندن میں طلبہ سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ آزادی کے فوری بعد وطن عزیز پر ایک سازشی ٹولے نے قبضہ کر لیا۔ مخلص و باکردار قائدین کو ایک ایک کر کے راستے سے ہٹا دیا۔ بد قسمتی سے آج تک یہ بھی طے نہیں ہو سکا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کی جائے یا جنگ۔ الطاف حسین نے طلبہ سے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو موجودہ گھمبیر حالات سے نجات کی تجاویز پیش کریں۔