ملتان (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں کراچی سے خیبر تک دھاندلی ہوئی جس کا 18 اکتوبر کو بتائیں گے کہ یہ دھاندلی کس طرح ہوئی۔
ملتان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پنجاب ڈوب رہا ہے، مشکل کے اس وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ایک قوم بننے کا ہے اس لیے سب سے اپیل کرتا ہوں۔
کہ اپنے تحفظات کو کچھ دن کے لیے بھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سازشی اسلام آباد میں بیٹھ کر پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں جبکہ وہاں سچ کو جھوٹ میں بھی ڈبونے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں کراچی سے لے کر خیبر تک دھاندلی ہوئی ہے اور ہم 18 اکتوبر کو بتائیں گے کہ انتخابات میں دھاندلی کس طرح سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے جو سفر شروع کیا تھا اب ہم اسے اپنے عوام کے ساتھ مل کر منزل تک پہنچائیں گے۔