سازش، قتل اور انقلاب کی کہانی ستیا گرہ 30 اگست کو ریلیز ہوگی

Satya Graha

Satya Graha

ممبئی (جیوڈیسک) سازش ، دھوکا ، قتل اور انقلاب کی کہانی “ستیا گرہ” 30 اگست کو ریلیز کی جا رہی ہے، بالی وڈ میں بننے والی اس پولیٹیکل تھرلر فلم کی پروموشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں فلم کی کاسٹ اینڈ کریو نے شرکت کی ،”ستیا گڑھ ڈیمو کریسی انڈر فائر” کرپشن اور سماجی نا انصافیوں کیخلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی ہے۔

پرکاش جھا کہتے ہیں فلم کرپشن کے خلاف عوام کو اکٹھا کرنے کاسبب بنے گی۔فلم میں کرینہ کپور بین الاقوامی صحافی بنی ہیں، جبکہ امیتابھ بچن اور اجے دیوگن باپ بیٹے کے روپ میں ہیں، فلم میں دونوں کی سیاسی اور ذاتی چپقلش بھی دکھائی گئی ہے۔ فلم کے نئے گانے” رس کے بھرے تورے نین”پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے، فلم میں ارجن رامپال، منوج باجپائی اور امریتا راو اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔