مسلسل تین تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا

کروڑ لعل عیسن : مسلسل تین تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ شام 7 بجے سے 10 تک بجلی بند ہونے سے طلباء اور طالبات کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ واپڈا حکام نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو شہری احتجاج پر مجبور ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ نے اپنے اجتماعی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا نے غریب عوام کا خون چوس لیا ہے۔ ہر ماہ سینکڑوں اضافی یونٹ ڈال کر بل بھجوائے جا رہے ہیں۔ جبکہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

جس کے باعث متوسط طبقہ کے لوگوں کا بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شام سات بجے سے لیکر دس بجے تک مسلسل بجل کی بندش سے طلباء اور طالبات کی پڑھائی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کے سربراہ طارق پہاڑ نے MNA صاحبزادہ فیض الحسن اور چیف ایگزیکٹو واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع لیہ کروڑ میں تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم اور وقت مقرر کر کے اوقات کار مشتہر کیے جائیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شہری شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔