اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے ڈیڈلائن دیں گے، مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی اسمبلی سے استعفے دے دیں گے اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کو چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے ڈیڈ لائن دیں گے۔ اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دینے والے گھروں کے بجائے سڑکوں پر بیٹھیں گے تو ملک بحران کا شکار ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ فوج آپریشن کر رہی ہے، ایسے میں احتجاج کرنا مناسب نہیں۔