حلقہ بندی کی تشکیل میں قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کے خلاف کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے اپنے عبوری حکم نامے میں کہا ہے کہ حلقہ بندی کی تشکیل میں قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اورحلقہ بندی سے متعلق قواعد اور گائیڈ لائن کو مدنظر رکھا جائے۔

ہائیکورٹ نے اپنے عبوری حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ حلقہ بندیاں کرنے والے افسران قانون کے مطابق کام کریں اور کسی قسم کے دباو میں نہ آئیں، بعد ازں کیس پر مزید کارروائی 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔