نئی حلقہ بندیوں کیلئے بجٹ کے بعد قانون سازی کا فیصلہ

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) ڈرافٹ کی تیاری شروع، الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرینگے، سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن نے صوبے میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے مشاورت کے بعد جون میں بجٹ کے بعد قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ سندھ حکومت عدالت کے حکم کے مطابق صوبے میں الیکشن کمیشن کے ساتھ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے اور اس ضمن میں بعض امور پر قانون سازی بجٹ کے بعد کی جائے گی جس کیلئے قانونی ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہناہے کہ کمیشن نے نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالےسے ہوم ورک اپنے طور پرشروع کیاہے کچھ قانونی تقاضے ہیں ان کے پورے ہوتے ہی عدالتی حکم کے مطابق نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔