کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا میں ایک وفاقی اپیلز کورٹ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی مقامات پر ہتھیار پوشیدہ طور پر اپنے پاس رکھنے کا آئینی اختیار نہیں رکھتے۔
ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ججوں کے ایک 11رکنی پینل نے اسی عدالت کے ایک چھوٹے پینل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
اس فیصلے میں کیلیفورنیا ریاست کے اس قانون کی پاسداری کی گئی ہے اس مقدمے کی سماعت کیلیفورنیا کے ان شہریوں کی درخواست پر کی گئی جنہیں دو کائونٹیز میں شیرف کے محکمے نے پوشیدہ طور پر اسلحہ ساتھ رکھنے کا اجازت نامہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔