حیدر آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئین میں عبوری ناظم مقرر کرنے کی گنجائش نہیں، بعض قوتیں صوبائی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ بلدیاتی نظام ٹھیک کرنے کیلئے نیت کا ٹھیک ہونا ضروری ہے۔
سرکٹ ہاس حیدر آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کراچی اور حیدر آباد میں عبور ی ناظمین کی تقرری کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کا مطالبہ مان لیا گیا۔
تو کل جماعت اسلامی بھی نعمت اللہ خان کی تقرری کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ آئین میں عبوری ناظم تقرر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہو ں نے حیدر آباد نالے پر غیر قانونی طور پر قائم سو دکانیں گرانے کی ہدایت بھی کی۔