ملتان (جیوڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئین ٹوٹ گیا تو ملک کی اکائیوں کو الگ ہونے سے کوئی نہیں روک پائیگا، آئین کو اپنی جان دے کر بھی بچانا پڑا تو بچاؤنگا، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت عمران خان کو کہا تھا کہ آپکا اور میرا اسٹیٹس ایک ہو گا، میں نے خان صاحب سے کہا تھامیں آپکا ماتحت نہیں ہونگا۔
ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکومت جب بھی گرے گی اپنے ہی بوجھ سے گرے گی، ان لوگوں کے دماغی ٹیسٹ ہونے چاہیے، جنہوں نے عمران خان کو اس عذاب میں ڈالا، عمران خان سے کہا تھا اگر پارلیمنٹ میں گئے تو حکومت کو فائدہ ہو گا، ہمارے لیڈر خود قربانی دینے کے بجائے قوم سے قربانی مانگتے ہیں، اپنے بچوں کو گھروں میں اور غریبوں کے بچوں کو سڑکوں پر بٹھاتے ہیں۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آئین ٹوٹ گیا تو ملک کی اکائیوں کو الگ ہونے سے کوئی نہیں روک پائیگا، آئین کواپنی جان دے کر بھی بچانا پڑا تو بچاؤنگا۔