تمام رکاوٹوں کے باوجود ضلع چکوال سے 5000 سے زائد کارکن آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ یاسر ہمایوں

Chakwal

Chakwal

چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ضلع چکوال سے 5000سے زائد کارکن آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔لیڈر شپ کو اکڑنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ تمام زمہ داریاں 300 سے زائد لوگوں کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف چکوال نے اپنا ہوم ورک رمضان ہی میں مکمل کر لیا تھا بہت بڑی تعداد میں کارکن پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیںاور بقایا خود بخود مختلف راستوں سے اسلام آباد پہنچ جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی کو پہلے سے ہی علم تھا کہ 5 اگست کے بعد سینئر قیادت کو زیر حراست کرنے کی کو شش کی جائے گی لہذا رمضان میں ہی کام مکمل کر لیا گیا اور تمام زمہ داریاں 300 سے زائد کارکنوں میں بانٹ دی گئیں۔