کراچی: چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ماڈل یوسیز میں 100 روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری گلیوں ،کچرا کنڈیوں، فیملی پارکس ،کھیل کے میدانوں اور ہسپتالوں و اسکولوں پر جاری تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے کاموں پر رفتار تیز کرکے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز ،الیکٹریکل اور پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش صفائی وستھرائی ،روشنی اور سرسبز ماحول کے حوالے سے درپیش شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے شب روز جدو جہد میں مصروف ہے 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت منتخب ماڈل یوسیز میں جاری تعمیر و ترقی کی طرح بتدریج ضلع کورنگی کے تمام علاقوں کو ترقی اور درپیش بلدیاتی مسائل کا خاتمہ کرینگے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ کشادہ گلیاں علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے سفر کا آغاز ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے وسائل اور مسائل کو حل کرکے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔