تعمیر، تعلیم سے مہم عروج پر، ناظم اعلیٰ صوبہ سندھ کے دورے پر روانہ
Posted on December 5, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر تعمیر تعلیم سے مہم کے سلسلے میں پروگرامات میں شرکت کے لئے سندھ روانہ ہو گئے ہیں، حیدر آباد ، نواب شاہ اور شکار پور سمیت تمام بڑے شہروں اورکالجز میں ٹیلنٹ ایوارڈ کے پروگرامز منعقد ہوں گے۔
جب کہ حیدر آباد اور شکار پور میں فیملی فیسٹولز کا انعقاد بھی ہوگا، ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق تعمیر تعلیم سے مہم بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے دوران سینکڑوں پروگرامات کا انعقاد ملک بھر میں کیا گیا، مہم کا مقصد تعلیمی نظام کی بہتری، طلبہ یونین کی بحالی، فیسوں میں کمی، ٹرانسپورٹ اور ہاسٹلز کے مسائل کے حل کے لئے جد وجہد کرنا اور طلبہ کے لئے مثبت تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com