تعمیر تعلیم سے مہم کی مقبولیت میں اضافہ خوش آئند ہے:محمد زبیر حفیط

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد زبیر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ تعمیر تعلیم سے مہم ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ ، اساتذہ اور والدین میں یکساں مقبول ہو رہی ہے، ہزاروں ہونہار طلبہ کو اس مہم کے دوران اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھانے کا موقع مل رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی کالج میں ٹیلنٹ ایوارذ کئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اب تک دو سو سے زائدٹیلنٹ ایوراڈ کی تقریبات منعقد کی جا چکی ہیں جن سے ہزاروں ہونہار طلبہ نے استفادہ کیا۔

اسی طرح کرکٹ میلے، فیملی فیسٹیول اور کتب میلوں جیسی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ ملک کے ٹیلنٹ کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملک کی تعمیر کے کاموں میں لگایا ہے۔ زبیر حفیط کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ مسائل سے نگاہیں چرائی جا رہی ہیں ، تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے ہم اقوام عالم میں ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں۔