تعمیراتی کام میں مشکلات برازیل کے لئے درد سر بن گئیں

Fifa World Cup

Fifa World Cup

برازیل (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ سے قبل تعمیراتی کام میں مشکلات برازیل کے لئے درد سربن گئیں، میگا ایونٹ شروع ہونے میں اب پانچ ہفتے رہ گئے لیکن منتظمین تیاریاں مکمل نہیں کر سکے، اب بھی تین اسٹیڈیمز نامکمل ہیں۔ تعمیراتی کام میں ہلاک ہونے والے ورکرز کی تعداد 8 تک پہنچ چکی ہے، گذشتہ روز سائو پائولو ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کی تعمیر کا کام جزوی طور پر معطل ہو گیا۔

اس کی وجہ غیرمحفوظ ماحول کو قرار دیا گیا ہے، ٹرمینل مکمل کرنے کیلیے اتوار کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہو سکے گا، یہ فٹبال ورلڈ کپ میں غیرملکی ٹیموں کی آمد کا مرکزی ایئرپورٹ ہے، اس پر 170 ملین ریاز جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی خدشہ ہے، گذشتہ روز ہیوی مشینری سے ہونے والا کام بھاری میٹرئیل کی خطرناک نقل و حرکت کے باعث روکنا پڑا، اس کیلیے ضروری حفاظتی اقدامات نہیں کیے جا سکے تھے۔ یاد رہے کہ سائوپائولو ایئرپورٹ پر سب سے پہلے 6 جون کو آئیوری کوسٹ فٹبال ٹیم کی آمد شیڈول ہے۔