تعمیر وطن میں اقلیتوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ حاجی عمران ظفر

Gujarat

Gujarat

گجرات : ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ تعمیر و طن میں اقلیتوں کا کردار نہایت اہم ہے ملک کی ترقی کے لئے سب کو متحد ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوںگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اقلیتی برادری کے زیر اہتمام مینارٹیز کے عالمی دن اور جشن آزادی کے حوالے سے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اے ڈی سی فاروق رشید سندھو’ ڈی او( سی) شجاع قطب بھٹی’ ایم پی ایز حاجی عمران ظفر’ میجر (ر) معین نواز’ سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود’ ٹی ایم او خرم محمود’ مسیحی راہنما پاسٹر آفتاب’ پاسٹر نعیم’ پاسٹر سمیع ‘ اللہ رکھا سہوترا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او گجرات نے کہاکہ پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی نشانی ہے اوراس کے بغیر قومی پرچم مکمل نہیں ہوتا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے جبکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے واضع تلقین کی ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے او ران کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی حکومت نے عوام کی خوشحالی کیلئے جامع پالیسیاں تر تیب دی ہیں نوجوانوں کی فلاح کیلئے عملی اقداما ت کئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ اقلیتی برادری کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا جائے گا۔