بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعمیری سوچ کا حامل ہوں بھمبر کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی میرا مشن ہے الیکشن جیت کر بھمبر میں تعمیر وترقی اور خوشحا لی کے نئے باب کا آغاز کرونگا مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈ ے مجھے اپنے مشن سے دو ر نہیں کر سکتے اور نہ ہی ان کی منفی سو چ بھمبر کے تعمیر ی کا موں میں رکاوٹ بن سکتی ہے کا رکن جوش و جذ بے کیسا تھ الیکشن مہم چلا ئیں ڈنکے کی چو ٹ پر الیکشن جیتوں گا بھمبر کے عوام نے ہمیشہ تعمیر ی سوچ کو پرون چڑ ھایا ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی اپوزیشن لیڈرو مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سینئر صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ما ضی میں بھمبر کے اندر جتنی بھی تعمیر وترقی ہو ئی حلقے کی عوام چشم دید گواہ ہے کہ وہ میر ی وسا طت سے ہو ئی جس سے مخا لفین نے بھی بھر پو ر فا ئد ہ اٹھایا ہے تاریخ گواہ ہے کہ میں نے مخا لفین کی زمینوں پر بھی سڑ کیں تعمیر کروائی جس سے مخا لفین کی کو ڑیوں کی زمینیں کروڑوں میں بدل گئیں مخا لفین الیکشن میں میرا مقابلہ تر قیا تی کا موں سے کر یں تو دودھ کا دودھ پا نی کا پا نی ہو جا ئیگا اللہ تعالیٰ نے مخا لفین کے ہا تھوں عوام کی بھلا ئی کا کو ئی کا م نہ رکھا ہے مخا لفین بھمبر کے عوام کی فلا ح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے کو ئیمنشو ر نہیں رکھتے مخا لفین اوچھے اور انتظا می ہتھکنڈ وں سے بھمبر کی تعمیر وترقی کا نہ تو رستہ رو ک سکتے ہیں اور نہ ہی مجھے میر ے مشن سے دور کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مو جو دہ الیکشن میں مسلم لیگ نو ن بھا ری اکثر یت سے کا میا بی حاصل کر کے راجہ فا روق حیدر خا ن کی قیادت میں عوامی اور انقلا بی حکومت قائم کر ے گی ریاست بھر میں تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے نئے با ب کھو لیں گے ریاست بھر کی طر ح بھمبر میں بھی تعمیر وترقی اور خوشحا لی کا دور آئیگا بھمبر کے اندر زرعی یو نیورسٹی ،سوئی گیس ،منی ڈیمز ،ایکسپر یس وئے ،کا رپٹڈ رو ڈیں ،زرعی زمینوں کے کنارے کٹائو سے بچا ئو کیلئے حفاظتی بند تعمیر کرنے جیسے میگا پرا جیکٹس لانچ کرینگے نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نے کیلئے بند انڈ سٹر ی کو دو بارہ چا لو کر ینگے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام با شعور ہیں اور تعمیروترقی کی اہمیت کو خوب سمجھتے ہیں بھمبر کے لوگوں نے پہلے بھی تعمیری سوچ کو سپو رٹ کیا ہے مو جود ہ الیکشن میں بھی تعمیر ی سوچ کو سپو رٹ کر ینگے جبکہ تعمیر وترقی کے مخالف اور منفی سوچ کو ووٹ کی طاقت سے عبرتنا ک شکست دینگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بھمبر میں انتظا می مشینری کے ذریعے الیکشن پر اثر انداز ہو نے کی کوشش کر رہی ہے ملازمین کو تبادلوں اور تقر ریوں کے نا م پر بلیک میل کیا جا رہا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ نو ن کے کا رکن اور متو الے حکومتی جبر کا ڈٹ کر مقا بلہ کر یں روشن سویرا جلد طلوع ہو گا اور ظلم کی یہ سیاہ را ت اپنے منطقی انجا م تک پہنچ جا ئیگی الیکشن ڈنکے کی چوٹ پرجیتوں گا۔۔