صارفین کی شکایات و مسائل کے فوری حل کیلئے مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، منیر احمد میاں

Gepco

Gepco

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے کہا ہے کہ وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محترمہ نرگس سیٹھی کی ہدایت پرعید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سب ڈویژن دفاتر میں ہنگامی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں ان چھٹیوں کے دوران صارفین کی شکایات ومسائل کے فوری حل کیلئے یہ مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ان ہنگامی مراکز میں موجو د عملہ علاقہ میں کسی بھی جگہ بجلی کی ٹرپنگ یا دیگر کسی نقص کی صورت میںفوری سروس فراہم کرے گا۔مزید کسی معلومات اور شکایات کی صورت میں گیپکو سرکل سطح پر متعلقہ افسران سے درج ذیل نمبرز پر بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ سٹی سرکل گوجرانوالہ میںایس ای سٹی سرکل جنید اختر موبائل نمبر0340-0001449،کینٹ سرکل گوجرانولہ میں ایس ای کینٹ زاہد جاوید موبائل نمبر0340-0001671،سیالکوٹ سرکل میں ایس ای سیالکوٹ محمد افضل باجوہ موبائل نمبر0340-0002181،گجرات سرکل میںایس ای گجرات سرکل محمدریاض موبائل نمبر0340-0001902شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میںگیپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم 24 گھنٹے کُھلے کمپلینٹ ریڈرسل سیل کے فون نمبرز 055-9200516,055-9200504اور055-9200592یاچیف انجینئرآپریشن شوکت علی گِل کے موبائل نمبر0340-0001007 پر مطلع کریں۔مندرجہ بالا فون /موبائل نمبر زپر رابطہ میں مشکل پیش آنے کی صورت میں گیپکو کے فیلڈ افسران کے گھر کے سرکاری نمبروں پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔