تلہار (نمائندہ) آدیواسی رابطہ کونسل اور سندھ کولہی اتحاد کا بدین سے حیدرآباد کیلئے نکلا پیدل لانگ مارچ تلہار پہنچا جہاں پر قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے قیصرلعل، بھارومل، منجی لوہار، آلو مل ودیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آدیواسی برادری کو ہمیشہ نظر اندا ز کیا گیا ہے ہم نے اپنے حقوق کیلئے تحریک کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ختم کرکے ہمیں اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق دیا جائے سرکاری زمینوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کا مالکانہ حقوق دیکر ان سے انصاف کیا جائے۔
شیڈولڈ کاسٹ کوٹا بحال کرکے خاکروبوں کی پوسٹس پر بیٹھے سفید پوش لوگوں کو فارغ کیا جائے ہم زمین پر رہنے والی بھیل برادری کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں بعد میں قافلہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔