رابطوں کے فقدان کے باعث امن مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے: پروفیسر ابراہیم

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کرفیو اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں غذائی اجناس کی قلت ہے۔

ایسی کارروائیاں مذاکرات کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری کمیٹی نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی ہمارے رابطے کا کوئی جواب دیا ہے۔