کنٹینرز چوری کیس : بابر غوری کی فرق بننے کی درخواست

Containers, theft case, Babar Ghauri, difference, Application

Containers, theft case, Babar Ghauri, difference, Application

کراچی (جیوڈیسک) کنٹینرز غائب ہونے کے معاملے پر سابق وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری نے سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائی گئی۔ اس موقع پر بیرسٹر فروغ نسیم بھی بابر غوری کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر ہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

بابر غوری نے کہا کہ وزیر پورٹ سے ایک کنٹینر بھی نہیں نکال سکتا، پورٹ پر تمام ایجنسیوں کی نگرانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے الزام کی تردید کردی تھی، مگر عدالتی فیصلے میں نام آنے کے بعد وہ چاہتے ہیں کہ حقائق سامنے لائے جائیں۔