تحریر: نعیم آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور سمجھا جاتا ہے، سائنسی میدان میں ترقی کرنے کا ہر ملک خواہش مند ہے، مسلمان کے بچے بھی انگلش میڈیم اسکولز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ میں بھی سائنسی انگریزی تعلیم کو بُرا نہیں سمجھتا، لیکن اگر اس کی وجہ سے دین اسلام کو پس پردہ ڈال دیا جائے تو پھر تکلیف ضرور ہوتی ہے۔
آج بچوں کو صرف عصری تعلیم دی جا رہی ہے اور دینی تعلیم جو دنیا آخرت میں فائدہ مند ہے اسے چھوڑ دیا ہے۔ وہ اسلام جس کی وجہ سے مسلمانوں کو عزت و توقیر ملی ہم اس سے غافل ہو چکے ہیں۔
Quran
ہمارے بچوں کو قرآن مجید صحیح پڑھنا نہیں آتا لیکن انگلش جو کہ ہماری اپنی زبان نہیں ہے اسے اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ ایک بھائی ایک واقع سنا رہے تھے وہ واقع یہاں نقل کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔
بھائی کہتے ہیں کہ ایک دفعہ کسی کے گھر فوتگی ہو گی وہاں تعزیت کیلئے گیا تو وہاں ایک آدمی تھا اس سے ملاقات ہوئی وہ اپنے بیٹے کو کہتا جس کی عمر 8 یا 10 سال سے زیادہ نہ تھی کہ اپنے انکل کو انگلش میں تقریر سنائو بے نظیر آئے گی پھر ترقی آئے گی۔
Namaz
وہ بھائی کہتے ہیں کے 45 منٹ کے بعد میں نے اسے خاموش کروایا اور پوچھا بیٹا نماز آتی ہے کہتا نہیں پھر پوچھا کبھی پڑھی ہے کہتا ہے نہیں میرے پاپا بھی نہیں پڑھتے۔
دیکھیں ہم کس قدر دین سے غافل ہو چکے ہیں ، میں عصری تعلیم روکتا نہیں ہوں تمام علوم پڑھو پر اسلام کو پس پردہ مت ڈالو ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔