اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحما ن ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ان کی عدم حاضری کے باعث 30 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رحمان ملک عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں وہ 27 اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔