توہین عدالت کیس ، عمران کیخلاف تحریری وضاحت لانے کا حکم

Court

Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی ہے۔

کہ تحریری وضاحت لے کر آئیں کہ اس طرح کا کوئی کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدلیہ کی تضحیک کرنے پر عمران خان کے خلاف درخواست مولوی اقبال حیدر کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی ہے ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان ریٹائرڈ جج صاحبان اور عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں۔

ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کیا اس نوعیت کی کوئی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التواء تو نہیں ، عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ تحریری وضاحت لے کر آئیں کہ اس طرح کی کوئی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت نہیں ہے۔